کراچی میں آٹے کے بحران کا امکان،30روپے فی کلو مہنگا 

Aug 28, 2025 | 18:36:PM
کراچی میں آٹے کے بحران کا امکان،30روپے فی کلو مہنگا 
کیپشن: آٹا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی  میں آٹے کے بحران کا امکان ہےجس کے باعث شہر میں قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف کاکہنا ہے کہ  فلار ملز مالکان نے فائن آٹا،ڈھائی نمبر آٹااور میدے کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا۔ آٹے کے نرخوں کو پر لگ گئے۔ فی کلو قیمت  میں 20 روپے کا اضافہ  کر دیا گیا۔

آٹے کے ہول سیل ڈیلرز کے مطابق فی کلو آٹے کی قیمت 20 سے 30 روپے تک بڑھ گئی ہے، فائن آٹے کی فی کلو قیمت ہول سیل میں95   روپے اور ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 89 روپے فی کلو  تک پہنچ گئی ہے۔

کمشنر کراچی نے فائن آٹے کی قیمت 78 روپے اور ڈھائی نمبر 66 روپے فی کلو مقرر کی تھی۔ریٹیل میں فائن آٹا 110 روپے اور ڈھائی نمبر آٹا 95 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان

چکی آٹے کی قیمت میں30 روپے فی کلو اضافہ سے 120 روپے فی کلو کر دی گئی۔ آٹا چکی ایسوسی ایشن کے مطابق گندم مہنگی خرید کر سستا آٹا فروخت نہیں کر سکتے۔چکی میں گندم پسائی اور دیگر اخراجات پر 30 روپے فی کلو ہوتے ہیں۔

چئیرمین ہول سیل گروسرزایسوسی ایشن کاکہناتھا کہ ہول سیل میں آٹے کی  قیمتوں میں اضافے کی وجہ گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہے، ذخیرہ مافیا نے بڑے پیمانے پر گندم کی ذخیرہ اندوزی کی ہوئی ہے،ذخیرہ اندوزوں نے بڑی مقدار میں گندم کو کاشتکاروں  سے خرید کر ذخیرہ کر لیا ہے۔

ان کاکہناتھا کہ  ہول سیل مارکیٹ میں آٹے مصنوعی قلت پیدا ہو گئی ہے،آٹے کی  ذخیرہ اندوزی جاری رہی اور انتظامیہ نے  کارروائی نہیں کی تو آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مفتی کفایت اللہ انتقال کر گئے