آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ؛20کلوکاتھیلاکتنے کاہوگیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 850 روپے سے بڑھ کر 2 ہزار 920 روپے تک پہنچ گئی ۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 70 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا ۔
فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ انہیں مارکیٹ میں گندم کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ہے اور گندم کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے باعث آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر صارفین پریشان ہیں اور انہوں نے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لینے اور اس میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔