لاہور ڈویژن میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کالجز میں چھٹیاں دے دی گئی
کیپشن: کالجز میں چھٹیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور ڈویژن میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کالجز میں چھٹیاں دے دی گئیں، ڈائریکٹر کالجز نے سولہ کالجز بند کرنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کالجز نے 29 اور 30 اگست کو متاثرہ علاقوں کے 16 کالجز کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، مراسلے میں کہا گیاہے کہ شاہدرہ، چوہنگ، بند روڈ ، شرقپورشریف، فیروزوالہ، خانقہ ڈوگراں اور نارنگ منڈی کے کالجز بند رہیں گے۔
اس کے علاوہ ننکانہ صاحب کے علاقے منڈی فیض آباد اور سید والا کے کالجز میں 2 روز چھٹی کا اعلان کر دیا گیاہے ، قصور کےعلاقے کنگن پور میں بھی کالجز بند رہیں گے ، تمام کالجز کی بجلی بھی فوری بند کردی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:مفتی کفایت اللہ انتقال کر گئے