لیسکوکےاعلیٰ افسران کی گاڑیاں وی آئی پی موومنٹ کیلئے مختص

Feb 27, 2026 | 12:03:PM
لیسکوکےاعلیٰ افسران کی گاڑیاں وی آئی پی موومنٹ کیلئے مختص
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہدسپراء)وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس خان لغاری کو پرانی گاڑی بھجوانا لیسکو افسران پر قہر بن کر گر گیا۔
کمپنی نے تمام اعلیٰ افسران کی گاڑیاں وی آئی پی موومنٹ کے لئے مختص کر دیں،اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق لیسکو کے افسران کی گاڑیاں پروٹوکول کے لئے استعمال ہوں گی۔
لیسکو نے تمام جنرل مینجرز، چیف انجینئرز اور مینجرز کو مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ افسران کو کسی وقت بھی وی آئی پی موومنٹ کے لئے گاڑی دینا ہو گی۔
ذرائع کے مطابق لیسکو نے چند روز قبل وفاقی وزیر پاور ڈویژن کو دو گاڑیاں بھجوائی تھیں جن میں ایک بارہ سال اور دوسری سات سال پرانی شامل تھی۔
لیسکو نے ڈراپ دے کر سات سال پرانی گاڑی واپس منگوا لی تھی،گاڑی واپس جانے پر وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے لیسکو چیف پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لیسکو چیف کو ایڈمن ہیڈ سمیت دیگر کیخلاف ایکشن لینے کا حکم دیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: کاروباری شعبوں میں ڈیجیٹل ادائیگی کو لازمی قرار دے دیاگیا
ایکشن لینے کے حکم پر لیسکو نے تمام افسران کی گاڑیاں وی آئی پیز کے لئے مختص کر دی ہیں۔