انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

Apr 27, 2022 | 20:10:PM
 ڈالر, قیمت, کمی
کیپشن:  ڈالر کی قیمت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی  کے رجحان کیساتھ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت  17 پیسے کم ہو گئی۔ انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 185 روپے 45 پیسے رہی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 30 پیسے کم ہو کر  186 روپے 50 پیسے ہے۔

 دوسری جانب  سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کراچی کے مطابق  ایک تولہ سونا 150 روپے سستا ہوکر 1 لاکھ 32 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونا کی قیمت میں128 روپے کمی سے 1 لاکھ 13 ہزار 169 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کتنی کم ہوئی ؟