سابق شوہر سے ناچاقی،دوسرے خاوند سے ملکر سگی ماں نے اپنےبیٹے کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حسن خان) حیدرآباد میں سفاکیت کی انتہا ہوگئی ،سگی ماں نے اپنے ہی لخت جگر کو قتل کر دیا۔جرم کا اعتراف کرنے پر پولیس نے سگی ماں اور دوسرے شوہر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق حیدرآباد میں تھانہ چھلگری کی حدود میوو حاجانو میں 6 سالہ بچے کے قاتل سگی ماں اور سوتیلا باپ نکلے ، دو روز قبل 6 سالہ محمد علی کے اندھے قتل کا مقدمہ سگے باپ عرفان علی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، دوران تفتیش سگی ماں ثنیہ نے اپنے دوسرے شوہر باقر کے ساتھ مل کر اپنے بیٹے کے قتل کا اعتراف کیا،سابقہ شوہر سے ناچاقی اور مالی حالات کے باعث سگی ماں نے اپنے بیٹے کا قتل کیا،پولیس نے گرفتار ملزمان ثنیہ اور باقر سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے میں اکھاڑ پچھاڑ،چار معاون خصوصی شامل