سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے میں اکھاڑ پچھاڑ،چار معاون خصوصی شامل

Sep 26, 2025 | 18:44:PM
سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے میں اکھاڑ پچھاڑ،چار معاون خصوصی شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو)سندھ کابینہ میں بڑے پیمانےپر ردو بدل کر دیا گیا ہے،نئی وزارتوں کے قلمدان سونپنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔سید ناصر حسین شاہ سے ترقی  ومنصوبہ بندی اور توانائی کا قلمدان واپس لے لیا گیا ۔سندھ کابینہ میں مزید چار معاون خصوصی شامل  کر لئے گئے۔
محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہےجس  کے مطابق بلدیات ہائوسنگ ٹائون پلاننگ کا قلمدان سید ناصر حسین شاھ کو الاٹ کر دیا گیاہے،سعید غنی سے محکمہ بلدیات ہائوسنگ ٹائون پلاننگ کا قلمدان واپس لےلیا گیا ،سعید غنی  کو محکمہ محنت افرادی قوت اور اسپیشل پروٹیکشن الاٹ کیا گیا ہے، جام خان شورو کو محکمہ ترقی و منصوبہ بندی اور آبپاشی کا قلمدان دیا گیا ،مخدوم محبوب الزمان سے محکمہ بحالی کا قلمدان واپس لیا گیا، مخدوم محبوب الزامان کو محکمہ خوراک الاٹ کیا گیا ،عبدالجبار خان سے محکمہ خوراک کا قلمدان واپس لیا گیا ، گیانو مل عرف گیان چند ایسرانی کو محکمہ بحالی الاٹ، اسماعیل  راہو کی کابینہ میں شمولیت کا نوٹی فکیشن جاری ،عبدالجبار کو ریلیف کا قلمدان الاٹ کیا گیا ہے،محمد علی راشد کو محکمہ سائنس انفارمیشن ٹیکنالاجی کا قلمدان الاٹ، جیئن خان سرفراز راجڑ سے سماجی تححفظ جا قلمدان واپس لیا گیا ،جیئن خان سرفراز راجڑ کو آرکائیوز الاٹ  کیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ میں مزید چار معاون خصوصی شامل  کئے گئے ہیں، ان معاونین خاص میں ڈاکٹرشام سندرآڈوانی، فراز عابدلاکھانی، محمد طارق حسن اور عطاء محمد پنہور کا نام شامل ہے۔ڈاکٹر شام سندر آڈوانی کو محکمہ اقلیتی امور الاٹ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:27 اور 28 ستمبر کی چھٹیاں منسوخ،ایف بی آر کی دفاتر کھلے رکھنے کی ہدایت