بچوں کی گمشدگی اور اغواء؛ بڑے پیمانے پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

Sep 03, 2026 | 09:54:AM
 بچوں کی گمشدگی اور اغواء؛ بڑے پیمانے پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فیصل آباد میں بچوں کی گمشدگی، اغواء اور ہراسانی جیسے سنگین واقعات کے سدباب کے لیےبڑے پیمانے پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کافیصلہ کرلیاگیا۔
شہر بھر کے کریانہ اسٹورز ، پیٹرول پمپس اور کباڑ خانوں سمیت کاروباری مراکز میں ہزاروں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروائے جا رہے ہیں جنہیں پولیس کے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ نظام سے منسلک کیا جارہا ہے۔
فیصل آباد پولیس نگرانی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے شہر بھر میں لگے نجی کیمروں کو پولیس سی سی ڈی مانیٹرنگ روم سے منسلک کر رہی ہےجبکہ نئے کیمرے بھی لگوائے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 5 ہزارنجی کیمرے منسلک کروائے جا چکے ہیں۔
شہریوں نے بھی پولیس کے اس فیصلے کو بچوں کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے انتہائی مؤثر قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں اہم پیش رفت
پولیس حکام کاکہناہے کہ اس سال کے آخر تک فیصل آباد کے تمام علاقوں میں کیمروں کی تنصیب اور انہیں سی سی ڈی کیمرہ مانیٹرنگ کےمرکزی نظام سے منسلک کیے جانے کی توقع ہے۔