اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں اہم پیش رفت

پہلے دن سے کہہ رہی ہوں کہ کیس کو جانبدار ہو کرنہ دیکھا جائے،ایسے نہیں چھوڑوں گی چاہے جس کو مرضی اپروچ کروالیں؛ مومنہ اقبال  

Sep 03, 2026 | 09:24:AM
اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں اہم پیش رفت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں پیشرفت سامنے آگئی۔
سیشن کورٹ لاہورمیں ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی،ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور انکی اہلیہ سمیرا نے عبوری ضمانتیں واپس لے لیں۔
این سی سی آئی اے کی رپورٹ کے مطابق اگر ضرورت ہوئی تو دوبارہ تفتیش ہوگی،فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے ۔
ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا نے این سی سی آئی اے کی رپورٹ کی روشنی میں ضمانت واپس لی،ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے عبوری ضمانت پر سماعت کی،ثاقب چدھڑ کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
 وکیل میاں علی اشفاق نے کہاکہ میری بڑی خواہش ہے میں اس کیس میں دلائل دوں،اگر دوبارہ ضمانت دائر کرنے کی ضرورت ہوئی تو ہم عبوری ضمانت کے لئے رجوع کرلیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری اور میگھن کی برطانیہ واپسی پر خوش ہوں؛ ٹرمپ
اداکارہ مومنہ اقبال اپنے وکیل عدنان احسن خان کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں،ایف آئی اے کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیاکہ ایف آئی اے نے بورڈ تشکیل دے دیا ہے اگر ضرورت ہوئی دوبارہ تفتیش کی جائے گی۔ 

 ثاقب چدھڑکا سیشن عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ این سی سی آئی اے کو جو شواہد دیے اس کے بعد انہوں نے کہا گرفتاری نہیں چاہیے، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے آج مجھے سرخرو کیا،  آج ثابت ہوگیا کہ یہ کیس جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔

دوسری جانب اداکارہ مومنہ اقبال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پہلے دن سے کہہ رہی ہوں کہ کیس کو جانبدار ہو کرنہ دیکھا جائے،کوئی لڑکی بے وقوف نہیں ہوتی کہ شادی سے 10 دن پہلے ایسی باتیں کرے، ان پر اعتبار کیا جنہوں نے کرسی پربیٹھ کر کہا تھا انہیں دونوں سائڈ کی اسٹوری پتا ہے، میں اس کیس کو ایسے نہیں چھوڑوں گی، چاہے جس کو مرضی اپروچ کروالیں۔