سانحہ پمز میں واحد بچ جانے والی بچی بھی جان کی بازی ہار گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( بابر شہزاد ترک)اسلام آبادمیں سانحہ پمز میں واحد بچ جانے والی بچی بھی جان کی بازی ہار گئی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچی پری میچور پیدا ہوئی تھی اور ہسپتال میں زیر علاج تھی,اس طرح سانحۂ پمز میں جاں بحق ہونےوالے بچوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔
بچی کے والدکے مطابق ایزل پیدائش کے بعد سےاسپتال میں زیر علاج تھی۔
ہسپتال میں آگ لگنے پر نرس رضیہ نورین نے اس بچی کو بچایا تھاجس کی ولادت پری میچور 6 ماہ 10 دن بعد ہوئی تھی، جاں بحق بچی کا تعلق کشمیر سے تھا۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ انتقال کرگئے
جاں بحق نومولود ایزل کے والد وقاص نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ ایزل پیدائش کے بعد سے زیر علاج تھی۔