جماعت نہم کےخراب نتائج، اساتذہ کیخلاف کارروائی ،نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ

Sep 17, 2026 | 10:21:AM
 جماعت نہم کےخراب نتائج، اساتذہ کیخلاف کارروائی ،نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جما عت نہم کے امتحانی نتائج پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے،خراب امتحانی نتائج کے حامل ٹیچرز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

نیا آرڈیننس لانے کا  بھی فیصلہ کیاگیا ،طلبہ کے امتحانی نتائج کو ٹیچر ز کی کارکردگی سے منسلک کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سکول ایجوکیشن پربریفنگ دی گئی، اجلاس میں وزیراعلی ٰ نے آؤٹ سورس سکولوں کی کارکردگی رپورٹ بھی طلب  کی۔

وزیراعلیٰ  مریم نوازنے  اجلاس میں کہا سرکاری سکولوں میں پوائنٹ سکورنگ سے بات نہیں بنے گی بلکہ بہتری لانا ہوگی،ٹیچرز کی محنت طلبہ کے رزلٹ میں نظر آنی چاہیے۔

ہر  جما عت  میں ماہانہ اور سالانہ امتحان شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئندہ  ہفتے مکمل ٹائم لائن اور ریفارمز پلان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز  نےنویں جما عت کے 20فیصد سے کم رزلٹ پر فوری ایکشن کا بھی حکم دیا ،بہترین نتائج کے حامل سکولوں کے لئے انعامات کی بھی ہدایت کی  گئی۔
ہر ضلع میں نتائج کے لحاظ سے ٹاپ کرنیوالے سکولوں کیلئے انعامات کا اعلان کیاگیا ہے۔

سرکاری سکولوں میں کمزور طلبہ کے لئے ایوننگ کوچنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا،پڑھائی میں کمزور طلبہ کو سکول سے نکالنے کے رحجان کی حوصلہ شکنی پر اتفاق  کیا ہے۔
وزیراعلیٰ  نے45دن میں ہیڈ ٹیچرز کی خالی آسامیاں پر کرنے کا بھی حکم دیا ،سرکاری سکولوں میں سبجیکٹ سپیشلسٹ کی تعیناتی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے منسٹر ایجوکیشن کو ہر سطح پر چیکنگ اور مانیٹرنگ کی ہدایت ہے، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھون،جھنگ کے بہترین رزلٹ پر اظہار اطمینان کیاگیا۔
مریم نوازشریف نے سکولوں کی ڈسٹرکٹ وائز ماہانہ ریٹنگ کا ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔

مزید پڑ ھیں:کرایہ داری ایکٹ،لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

سکولوں کی مانیٹرنگ کے لئے ’’یونیفائیڈ مانیٹرنگ ایپ‘‘ متعارف کرانے کا  بھی فیصلہ کیا گیا ،پنجاب میں لائبریری آن ویل کا پائلٹ پراجیکٹ لاہور سے شروع ہوگا.
لائبریری آن ویل کی تھری ویلر میں 20ہزار سے زائد ڈیجیٹل بکس ہوں گی،لائبریری آن ویل میں ویڈیو لرننگ لیکچر کی سہولت بھی میسر ہو گی۔