27 اور 28 ستمبر کی چھٹیاں منسوخ،ایف بی آر کی دفاتر کھلے رکھنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو افسران کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ ٹیکس دہندگان کو ریٹرن جمع کرانے میں سہولت دینے کے لیےایف بی آر کی27 اور 28 ستمبر 2025 کو دفاتر کھلے رکھنے کی ہدایت۔
تفصیلات کے مطابق بڑے ٹیکس دہندگان کے دفاتر عام کام کے دنوں کی طرح کھلے رہیں گے،میڈیم ٹیکس دہندگان کے دفاتربھی ہفتہ اور اتوار کو معمول کے مطابق کھلیں گے،کارپوریٹ ٹیکس آفسز کو بھی 27 اور 28 ستمبر کو کام جاری رکھنے کی ہدایت جاری کی گئیں ہیں۔ریجنل ٹیکس دفاتر بھی ٹیکس دہندگان کو سہولت دینے کیلئے کھلے رہیں گے،یہ فیصلہ ٹیکس دہندگان کو ریٹرن جمع کرانے میں سہولت دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ایف بی آر کےمطابق چھٹیاں منسوخ کرنے کا مقصد بجٹ اہداف کے حصول میں آسانی پیدا کرنا ہے،تمام دفاتر میں انکم ٹیکس ریٹرن وصول کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئیں ہیں۔ ایف بی آر نے اپیل کی ہے کہ شہری مقررہ تاریخ 30 ستمبر سے پہلے اپنے ریٹرن جمع کرائیں،اس اقدام سے ٹیکس دہندگان کو ریٹرن فائلنگ میں درپیش مسائل کم ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان بمقابلہ بھارت،کو ن کتنے پانی میں؟۔۔اعداد و شمار جانئے