پاکستان بمقابلہ بھارت،کو ن کتنے پانی میں؟۔۔اعداد و شمار جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایشیا کپ کا پہلا سیزن 1984 میں کھیلا گیا تھا جس کے بعد سے بھارت اور پاکستان کے درمیان کبھی بھی ایشیا کپ کا فائنل نہیں ہوا۔ 41 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ فائنل میں دونوں روایتی حریف مدمقابل ہوں گے۔ موجودہ فارم اور کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کوئی کہہ سکتا ہے کہ بھارت فائنل کے لیے فیورٹ ہے، لیکن پاکستان کو کمزور نہیں لیا جا سکتا۔بھارت نے پاکستان کو گروپ لیگ میچ میں سات وکٹوں سے اور سپر فور میں چھ وکٹوں سے شکست دی۔ اب دونوں ٹیمیں فائنل میں ایک بار پھر آمنے سامنے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق درحقیقت، پورے ٹورنامنٹ یا سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بھارتی ٹیم جب بھی فائنل میں پاکستان کا سامنا کرتی ہے ، تو سب کچھ الٹ جاتا ہے۔ کم از کم ریکارڈ تو یہی کہہ رہے ہیں ۔ یہ 13واں موقع ہو گا جب بھارت اور پاکستان کسی ٹورنامنٹ یا سہ فریقی سیریز کے فائنل میں آمنے سامنے ہونگے۔ اس لئے خوف موجود رہتا ہے،کرکٹ کی تاریخ گواہ رہی ہے کہ فائنل میں پاکستان ہمیشہ سے بھارت پر بھاری رہا ہے ۔ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کو فائنل میں حاوی کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 12 فائنلز میں سے پاکستان نے آٹھ میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بھارت صرف چار میں کامیابی حاصل کرپایا ہے ۔2007 کا افتتاحی T20I آخری بار تھا جب ہندوستان نے کسی ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔ دونوں ٹیمیں آخری بار 2017 کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں مدمقابل ہوئی تھیں، جہاں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی تھی ۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان پہلی بار کسی ٹورنامنٹ کا فائنل 1985 میں کھیلا گیا تھا۔ تب بھارت نے ورلڈ چیمپئن شپ آف کرکٹ کے فائنل میں 8 وکٹوں سے جیت درج کی تھی ۔ جس کے بعد پاکستان نے لگاتار دو آسٹریل ایشیا کپ اور ولز ٹرافی کے فائنل جیتے۔ 1999 میں پاکستان نے پیپسی کپ اور کوکا کولا کپ بھی جیتا تھا۔ بھارت نے 2007 کی ٹی ٹوئنٹی ٹرافی جیتی، پھر پاکستان نے 2008 میں کٹپلائی ٹرافی اور 2017 میں چیمپئنس ٹرافی جیت کر اپنا دبدبہ برقرار رکھا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی بورڈ بتائے 0-6 کا کیا مطلب ہوسکتا ؟حارث رؤف نے میچ ریفری کو لاجواب کر دیا