بھارتی بورڈ بتائے 0-6 کا کیا مطلب ہوسکتا ؟حارث رؤف نے  میچ ریفری کو لاجواب کر دیا

ماضی میں دھونی اور کوہلی دونوں گن سلیربریسشن کر چکے ، ہم پٹھان ہیں، ہمارے ہاں ہر خوشی میں گن سلیربیشن کی جاتی ہیں، صاحبزادہ فرحان

Sep 26, 2025 | 15:53:PM
بھارتی بورڈ بتائے 0-6 کا کیا مطلب ہوسکتا ؟حارث رؤف نے  میچ ریفری کو لاجواب کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اعجاز وسیم باکھری) پاکستانی پلیئرز کی  آئی سی سی میں سماعت مکمل  ہو گئی ، آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات پر  قومی  کرکٹرز حارث رؤف نے میچ ریفری سے 0-6 کا مطلب پوچھ کر لاجواب  کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق آئی سی سی  میں صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کی سماعت مکمل ہو گئی ۔  قومی کرکٹرز حارث رؤف  اور صاحبزادہ فرحان میچ ریفری کے روبرو پیش ہو گئے،حارث رؤف نے میچ ریفری سے 0-6 کا مطلب پوچھ کر لاجواب دیا۔

ذرائع کے مطابق  میچ ریفری رچی رچرڈسن نے سوال کیا کہ  آپ نے 0-6 کا اشارہ کیا، بھارتی بورڈ کو اس پر اعتراض ہے، حارث رؤف نے جواب دیا کہ  بھارتی بورڈ بتائے 0-6 کا کیا مطلب ہوسکتا ہے؟۔

رچی رچرڈسن نے کہا کہ بھارتی بورڈ اور دیگر لوگوں لگتا ہے یہ اشارہ آپ کسی اور چیز سے جوڑ رہے تھے، حارث رؤف   نے کہا کہ  آپ بتائیں یا وہ بتائیں میں 0-6 کو کس چیز سے جوڑ رہا تھا؟ 

 یہ بھی پڑھیں:دوران پرواز   طیارے میں آگ  کی اطلاع,ہنگامی لینڈنگ

میچ ریفری نے کہا کہ   آپ بتائیں آپ نے یہ 0-6 کا اشارہ بار بار کیوں کیا؟ حارث رؤف  نے جواب دیا کہ  شائقین کی طرف محض اشارہ کیا، میرا اور کوئی مطلب نہیں تھا۔

 دوسری جانب  صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ  ہم پٹھان ہیں، ہمارے ہاں ہر خوشی میں گن سلیربیشن کی جاتی ہیں۔

  میچ ریفری نے کہا کہ  یہ کرکٹ میچ تھا، یہاں آپ کا ارادہ مخالف ٹیم کو دکھانا لگتا ہے۔

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ  اگر کرکٹ میدان کی بات ہے تو ماضی میں دھونی اور کوہلی دونوں گن سلیربریسشن کر چکے ہیں۔

میچ ریفری نے کہا کہ  آپ کا میچ جس ماحول میں ہوا، بھارت کو اعتراض ہے۔

صاحبزادہ  نے کہا کہ دھونی اور کوہلی نے بھی کرکٹ میچ میں کیا، ہمارے میچ میں کیا خاص بات تھی آپ بتائیں،

میچ ریفری   نے جواب دیا کہ مخالف ٹیم اور بورڈ کو اس پر اعتراض ہے ہم اس پر فیصلہ کرینگے۔

  سماعت  کے حوالے سے  آئی سی سی آج فیصلہ سنائے گا۔