رہائشی و تجارتی عمارتوں کے کرائے آئندہ پانچ سال تک نہ بڑھانے کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سعودی حکومت نے ریاض میں 5 سال تک کرایے نہ بڑھانے کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں کرایہ منجمد کرنے کا فیصلہ ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت پر کیا گیا ہےجس کے تحت رہائشی اور تجارتی عمارتوں کے کرائے آئندہ پانچ سال تک نہیں بڑھیں گے۔
نئے ضوابط کابینہ کی منظوری اور شاہی فرمان کے ذریعے نافذ کیے گئے ہیں جس کا مقصد کرایوں میں توازن،شفافیت اور منصفانہ نظام قائم کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پہلے سے کرائے پر دی گئی خالی عمارت پچھلے معاہدے کے مطابق ہی دوبارہ دی جائے گی، نئی عمارت کا کرایہ مالک اور کرایہ دار باہمی رضامندی سے طے کریں گے، تمام کرایہ داری معاہدے ایجار پلیٹ فارم پر رجسٹر کرنا لازمی ہوگا۔
مالک کی جانب سے رجسٹریشن نہ کرانے کی صورت میں کرایہ دار خود درخواست دے سکے گا، اعتراض کے لیے دونوں فریقین کو 60 دن کا وقت دیا جائے گا، کرایہ داری معاہدے خود کار طور پر تجدید ہوں گے، تجدید روکنے کے لیے بھی فریق کو 60 دن پہلے اطلاع دینا ہوگی۔
نئے قوانین کے مطابق مالک مکان صرف تین صورتوں کرایہ ادا نہ کرنے، عمارت کے خطرناک ہونے یا ذاتی استعمال کی صورت میں تجدید روک سکے گا، کرائے پر نظرثانی کی اپیل صرف بڑی مرمت یا 2024 سے پہلے کے معاہدے کی صورت میں ہوسکے گی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر سے ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک ہوئے
قوانین کی خلاف ورزی پر 12 ماہ کے کرائے تک جرمانہ اور معاوضہ دینا ہوگا، قوانین کی خلاف ورزی رپورٹ کرنے والے کو 20 فیصد جرمانہ انعام کے طور پر ملے گا، جنرل رئیل سٹیٹ اتھارٹی دیگر اداروں کے ساتھ مل کر عملدرآمد کرائے گی۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کرایوں کی رپورٹس ولی عہد کو پیش کرے گی۔