سونے کی قیمت میں آج کتنا اضافہ ہوا ؟

Apr 26, 2022 | 20:02:PM
سونے قیمت اضافہ
کیپشن: سونے کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر  اضافہ ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار 150 روپے ہوگئی ۔24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 128 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار297 روپے ہوگئی  جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر کم ہوکر 1904 ڈالر فی اونس ہے۔

 دوسری جانب اگر ڈالر کی بات کی جائے تو انٹر بینک میں    ڈالر 50پیسے سستا ہونے کے بعد 186 روپے 5پیسے سے کم ہو کر 185 روپے 55پیسے کا ہو گیا ہے۔ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 186.30 روپے تک ٹریڈ ہوا۔

 یہ بھی پڑھیں: ’’نچاں گی ساری رات‘‘دلہن نے شادی کی رات ہسپتال میں کیوں گزاری ؟