’’نچاں گی ساری رات‘‘دلہن نے شادی کی رات ہسپتال میں کیوں گزاری ؟ 

Apr 26, 2022 | 19:48:PM
دلہا، پیٹر میک کیپن، دلہن، ایولین میک کول (فائل فوٹو)
کیپشن: دلہا پیٹر میک کیپن اور دلہن ایولین میک کول (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا بھر شادی کےموقع پر دلہا اور دلہن کچھ ایسا کرنا چاہتے ہیں کہ وہ لمحہ انکی زندگی کا یادگار دن بن جائے، لیکن کبھی کبھی وہ دن یادگار بننے کی بجائے دکھی کہانی بن جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ برطانوی دلہن کے ساتھ  پیش آیا ،جسے اپنی شادی کے دن ڈانس کرتے ہوئے فریکچر ہوگیا اور اسے ہسپتال میں  داخل ہونا پڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہا اور دلہن کی زندگی کا سب سے بڑا دن انکی شادی کا دن ہوتا ہے۔ وہ اس دن کو یادگار بنانے کے لئے طرح طرح کی کوششیں کرتے ہیں۔ کسی کی انٹری خاص ہوتی ہے تو کوئی اپنی ڈانس پرفارمنس سے مہمانوں کا دل جیت لیتا ہے ۔ ایسا ہی کچھ ایک برطانوی دلہن کے ساتھ ہوا، جو اپنی شادی کے دن ڈانس کرتے ہوئے ہسپتال پہنچ گئی ۔انگلش اخبار مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق دلہن کا نام ایولین میک کول ہے ، جس کی شادی پیٹر میک کیپن نامی شخص سے ہو رہی تھی۔شادی کے دن ہی ایک ڈانس مقابلہ منعقد کیا گیا ، جس میں ایولین اپنے دولہے کو متاثر کرنے کیلئے پرفارم کر رہی تھی کہ اسی دوران اس کے ساتھ ایک برا حادثہ پیش آگیا اور وہ شادی کے جوڑے میں ہی سٹریچر پر ہسپتال پہنچ گئی ۔رپورٹ کےمطابق شادی کے دوران ہی دولہا اور دلہن کے درمیان ڈانس مقابلہ کا اعلان ہوا اور ایولین ڈانس فلور پر آگئیں۔ وہ ہنستے ہوئے جوش و خروش سے ڈانس کر رہی تھیں اور اسی دوران اسکا پاؤں پھسل گیا اور وہ نیچے گر گئیں ۔ نیچے گرتے ہوئے انہوں نے اپنا بایاں ہاتھ زمین پر رکھ کر بچنے کی کوشش کی ، لیکن ان کے کندھے کی ہڈی ہی کھسک گئی۔ وہ وہیں درد سے کراہنے لگی اور موقع پر موجود لوگ اسکو  سٹریچر پر اٹھا کر ہسپتال لے گئے، جہاں رات بھر اسکا علاج کیا گیا اور صبح اسکو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ ایک آئی ٹی کمپنی میں کام کرنے والی ایولین نے خود اس حادثے کے بارے میں مرر کو بتایا کہ اس کا شوہر ایک اچھا ڈانسر ہے اور وہ اسکو شادی کے دن مقابلہ میں پیچھے چھوڑنا چاہتی تھی اور اس نے جوش و خروش سے ڈانس کیا تو ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی دوکان پرمعمولی دیہاڑی لینے والا بھارتی کرکٹر آج کروڑوں کما رہا ہے