سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ ریٹ جانیے

Sep 09, 2026 | 14:14:PM
سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ ریٹ جانیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان اور عالمی صرافہ بازار میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق بدھ 9 ستمبر 2026 کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 936 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 686 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 96 ہزار 893 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 629 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 831 روپے ہوگئی۔

مقامی بازار میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا جہاں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 72 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 141 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 62 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 122 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 404 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت بھی 72 سینٹ اضافے کے بعد 66.62 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹر میڈیٹ کے رزلٹ کا اعلان، طالبات بازی لے گئیں