سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ ریٹ سن کرہوش اڑجائیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)عالمی منڈی کے ساتھ ساتھ مقامی صرافہ مارکیٹ میں دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 5200 روپے مہنگا ہوگیاجس کے بعدفی تولہ سونا 477136 روپے کا ہوگیاہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 4458 روپے کااضافہ ہواہے جس کے بعد فی دس گرام سونا409067 روپےکاہوگیاہے۔
اس سے قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا52 ڈالرکے اضافے کے ساتھ 4547 ڈالر کا ہوگیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری ریلیف دینے کامطالبہ
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 219 روپے بڑ ھ کر 7379 روپے ہوگئی ہے۔
دو روز میں فی تولہ سونا 18 ہزار نو سو روپے مہنگا ہوچکا ہے جبکہ دو روز میں فی تولہ چاندی 579 روپے مہنگی ہوچکی ہے۔