اسحاق ڈار کی سعودی اور ترک وزراء خارجہ سےملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں جنرل اسمبلی کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی ملاقات میں مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت جنرل سیکریٹریٹ، کمیٹیوں اور ورکنگ گروپس کے قیام میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ تینوں وزرائے خارجہ نے جنرل سیکریٹریٹ، کمیٹیوں اور ورکنگ گروپس کے کام شروع کرنے کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزرائے خارجہ نے مکہ اور سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی اور سعودی مسلح افواج کی مستعدی اور مملکت کے دفاع کی صلاحیت کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیئے: نریندر مودی کے الیکشن کمیشن نے ایک اور ریاست میں مسلم ووٹوں کا صفایا کر دیا
تینوں وزرائے خارجہ نے تینوں ممالک کے چیف آف اسٹاف کا ہنگامی اجلاس بلانے کے منصوبے پر بھی بات چیت کی۔ چیف آف سٹاف اجلاس میں مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت سعودی عرب کی معاونت کے طریقوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت کسی ایک فریق پر حملہ تمام فریقوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
وزرائے خارجہ نے بحری نقل و حرکت کی سلامتی اور آزادی یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،۔
یہ بھی پڑھیئے: چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی گرفتاری کے لئے بھارت بھر میں احتجاج، جلوسوں کی الیکشن کمیشن دفاتر پر یلغار
سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی ایکس پوسٹ
#NewYork | Foreign Minister HH Prince @FaisalbinFarhan holds a meeting with H.E. Mohammad Ishaq Dar, Deputy Prime Minister and Minister of Foreign Affairs of the Islamic Republic of Pakistan, and H.E. Hakan Fidan, Minister of Foreign Affairs of the Republic of Türkiye, under the… pic.twitter.com/UtoVUvUOXf
— Foreign Ministry ???????? (@KSAmofaEN) September 25, 2026