جسٹس طارق محمود جہانگیری کی کام سے روکنے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

Sep 25, 2025 | 17:53:PM
جسٹس طارق محمود جہانگیری کی کام سے روکنے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: جسٹس طارق محمود جہانگیری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی کام سے روکنے کے معاملے پر اپیل سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کام سے روکنے کا حکم چیلنج کر رکھا ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ 29 ستمبر کو سماعت کرے گا۔

جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہد بلال بنچ میں شامل ہیں۔جسٹس حسن اظہر رضوی بھی آئینی بنچ کا حصہ ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:تبادلوں سے عدلیہ کی آزادی متاثر نہیں ہوتی ،ججز ٹرانسفر سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری