اڈیالہ جیل:بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق وکالت ناموں پر دستخط کروادیئےگئے

May 25, 2026 | 19:27:PM
اڈیالہ جیل:بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق وکالت ناموں پر دستخط کروادیئےگئے
کیپشن: عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے حکام نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل ٹریٹمنٹ سے متعلق وکالت ناموں پر دستخط کروادیئے۔

وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چودھری نے وکالت نامے وصول کئے۔یوسف چودھری کا کہنا تھا کہ وکالت نامہ سپریم کورٹ میں میڈیکل پٹیشن سے متعلق ہے۔ وکالت نامہ عزیر کرامت بھنڈاری کے نام پر جاری کیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے وکالت ناموں کیلئے عید کے بعد آنے کا کہا گیا۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی دستاویزات اور مراسلہ آج ڈیڑھ بجے جیل پہنچ گیا۔

خیال رہے کہ 21 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اہم پیشرفت ہوئی تھی۔ 

عدالت عالیہ نے فیصلہ دیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیمار ہیں تو متبادل وکیل لائیں، ورنہ ریکارڈ پر فیصلہ کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ پر کب سے کب گیس دستیاب ہوگی؟ گھریلو صارفین کیلئے اہم خبر