عید پر گیس فراہمی کے حوالے سے خوشخبری!  

May 25, 2026 | 19:13:PM
عید پر گیس فراہمی کے حوالے سے خوشخبری!  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ عید کے دنوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔

ایس ایس جی سی نے عید الاضحیٰ کے دوران گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا جس کے تحت گھریلو اور تجارتی دونوں صارفین کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے عید الاضحی کے تین دنوں کے دوران گیس کی فراہم کی جائے گی۔

منگل 26 مئی چاند رات گیس کی سپلائی رات 12 بجے بند کر کے رات 3 بحال کر دی جائے گی،بدھ عید کا پہلا دن اور عید کے دوسرے دن گیس کی سپلائی صبح ساڑھے7 بجے سے رات 12 بجے تک دستیاب رہے گی۔

جمعہ کوساری دن گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گئی،جمعہ کو شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی رات 10بجے سے صبح 7 بجے تک معطل رہے گی۔

ہفتہ 30 مئی سے،گیس کی سپلائی پرانے شیڈول پر واپس آجائے گی۔ ہفتے سے گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی جائے گی اور گیس صرف کھانے کے اوقات میں دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں   ؛   75 سالہ پاک چین دوستی کے موقع پر پرتپاک مہمان نوازی  چین کے مشکور ہیں؛اسحاق ڈار