75 سالہ پاک چین دوستی کے موقع پر پرتپاک مہمان نوازی  چین کے مشکور ہیں؛اسحاق ڈار

May 25, 2026 | 19:00:PM
75 سالہ پاک چین دوستی کے موقع پر پرتپاک مہمان نوازی  چین کے مشکور ہیں؛اسحاق ڈار
کیپشن: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ سے مصافحہ کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ اور وزیرِ اعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں ہوئیں،ملاقاتیں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہوئی۔

نائب وزیراعظم نے کہاکہ چین کی قیادت اور عوام کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں ،جنہوں نے 75 سالہ پاک چین دوستی کے موقع پر پرتپاک مہمان نوازی کی، چین کی قیادت نے شاندار تقریبات منعقد کیں۔

اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کیلئے بہترین انتظامات کئے،پاکستان اپنے اس دیرینہ اور مضبوط تعلق کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی محنت اور تعاون پر بھی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کااپنے  ایکس پر بیان  میں کہنا تھا کہ  پاکستان چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے سلسلے میں ہونے والی کامیاب مصروفیات کے بعد میں آج رات نیویارک روانہ ہو رہا ہوں،میں کل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے “بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام” کے موضوع پر ہونے والے اوپن مباحثے میں شرکت کروں گا،جس کی صدارت عوامی جمہوریہ چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی کریں گے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ میں 26 سے 28 مئی تک نیویارک میں قیام کروں گا،جہاں سلامتی کونسل کے اجلاس کے علاوہ “گروپ آف فرینڈز” کے اجلاس میں شرکت اور مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ نیویارک میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر مثبت اور نتیجہ خیز بات چیت کا منتظر ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر مزید سستا ،نئی قیمت سامنے آ گئی