لڑکا لڑکی جنسی تشدد کیس ، عثمان مرزا سمیت 5افراد کوبڑی سزا مل گئی

Mar 25, 2022 | 12:20:PM
عثمان مرزا
کیپشن: عثمان مرزا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد کی عدالت نے لڑکے لڑکی جنسی تشدد کیس میں مرکزی مجرم عثمان مرزا سمیت 5 افراد کوعمرقید کی سزا سنادی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے تشدد کیس میں عثمان مرزا سمیت 5ملزموں کو عمر قید کی سزا سنادی گئی جبکہ عمر بلال اور ریحان کو بری کر دیا گیا۔کیس کی سماعت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ہوئی ، ملزم فرحان شاہین وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
لڑکا لڑکی جنسی زیادتی کیس میں عثمان مرزا ، ادارس قیوم بٹ ، محب خان بنگش ، حافظ عطاءالرحمن ،فرحان شاہین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ ملزم عمر بلال مروت اور ریحان حسین کو بری کردیا گیا۔عثمان مرزا کیس کا اسپیڈی ٹرائل ساڑھے 5 ماہ میں مکمل ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:زیلنسکی کی طرح اسٹرونگ ۔۔بھارت میں یوکرینی صدرکے نام پر چائے آگئی