آلودہ تر ین شہروں کی فہرست میں لاہور تیسرے نمبر پر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مریم مظہر)لاہور شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔
لاہور شہرمیں فضائی آلودگی کی شرح 210 ریکارڈ کی گئی ہے،علامہ اقبال ٹاؤن کے اطراف میں فضائی آلودگی کی شرح 215 ریکارڈ کی گئی،ماڈل ٹاؤن کے اطراف میں فضائی آلودگی کی شرح 210 ،اے آر سی میں 201 شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔
پیراگون میں فضائی آلودگی کی شرح 194 ،برکی روڈ پر شرح 183 ریکارڈ کی گئی ہے،ڈی ایچ اے میں فضائی آلودگی کی شرح 177 ،بیدیاں روڈ کے اطراف 176 جبکہ عسکری 10 میں فضائی آلودگی کی شرح 156 ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:پلاسٹک کوڑے سےسستا پٹرول اور ڈیزل بنانے کی انقلابی راہ کھل گئی
لاہور شہرمیں گرمی کی شدت میں اضافہ،درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،لاہور شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے،موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ،لاہور شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔