پلاسٹک کوڑے سےسستا پٹرول اور ڈیزل بنانے کی انقلابی راہ کھل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جدید ٹکنالوجی نے پاکستان کو پلاسٹک کے کوڑے سے سستا پٹرول و ڈیزل بنانے کی انقلابی راہ دکھلا دی ہے۔
وطن عزیز میں ہر سال تھیلیوں ، بوتلوں ، شاپروں وغیرہ کی صورت لاکھوں ٹن پولی تھین پلاسٹک کوڑا کرکٹ جنم لیتا ہے۔
جو عموماً گلیوں ، سڑکوں میں سڑتا اور بدبو پھیلاتا ملتا ہے، اب اِس کوڑے سے چھٹکارا پانے کا نہایت مفید طریق سامنے آ گیا.
مزید پڑھیں:ایران، امریکا کشیدگی میں کمی کی امید، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم
امریکہ کے سرکاری تحقیقی ادارے اوک رج نیشنل لیبارٹری سے منسلک ماہرین نے تجربات سے دریافت کیا ، اگر پلاسٹک کوڑے میں المونیم کلورائیڈ کی پگھلی (molten) نمکیات ملا کر اْسے دو سو ڈگری درجہ حرارت میں بھٹی میں گرم کیا جائے تو اْس کا ’’60 فیصد ‘‘حصہ حسب منشا پٹرول یاڈیزل میں تبدیل ہو جاتاہے.
یہ طریقہ سادہ ہ اور صرف پگھلی نمکیات اور بھٹی کے علاوہ اور کسی شے کی ضرورت نہیں پڑتی، پاکستان کے لئے تو نہایت مفید ہے۔
اس طر یقہ کو اپنانے سے دو بڑے فوائد حاصل ہوں گے، اول پلاسٹک کے موذی کوڑے سے نجات ملے گی جبکہ سستے طریقے سے پٹرول و ڈیزل مل جائے گا ۔