پاکستان کے ایکسپورٹ شعبے میں بڑی اور انقلابی پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان (پاک ایگزم) اور ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ (ای ڈی ایف) نے اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کے لیے نئی انشورنس اسکیم شروع کر دی۔
پاکستان میں پہلی بار ایس ایم ای ایکسپورٹرز کو بیرونِ ملک سے ملنے والی ادائیگیوں کا تحفظ حاصل ہوگا، بیرونِ ملک خریدار رقم ادا نہ کرے تو ایکسپورٹر کو مالی نقصان سے تحفظ ملے گا۔
نئی اسکیم سے ایس ایم ایز زیادہ اعتماد کے ساتھ بڑے آرڈرز لے سکیں گے، ایس ایم ایز کے لیے نئے خریداروں اور نئی عالمی منڈیوں تک رسائی آسان ہوگی۔
ایکسپورٹرز کی سہولت کے لیے پاک ایگزم کے سیالکوٹ اور فیصل آباد میں دفاتر کھول دیے گئے،پاک ایگزم کے نئے دفاتر ایس ایم ای ایکسپورٹرز کو اسکیم کے بارے میں مکمل رہنمائی فراہم کریں گے۔
پاک ایگزم اور ای ڈی ایف تقریباً 3 ارب روپے کا رسک پول قائم کریں گے، اسلامک کارپوریشن فار دی انشورنس آف انویسٹمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کریڈٹ (آئی سی آئی ای سی) نئی انشورنس اسکیم کے لیے عالمی معاونت فراہم کرے گا۔
نئی اسکیم سے ایس ایم ای ایکسپورٹس، پیداوار اور روزگار میں اضافہ ہوگا، اسکیم پاکستان کے لیے زیادہ زرمبادلہ لانے میں مدد دے گی۔
یہ بھی پڑھیں :پشاور: پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ کے 11 طلبہ و طالبات گرفتار