مسلح افواج کی پریڈ۔او آئی سی کے وزرائے خارجہ مدعو

Mar 23, 2022 | 08:51:AM
مسلح افواج کی پریڈ، فائل فوٹو
کیپشن: مسلح افواج کی پریڈ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آج کے دن یوم پاکستان کے موقع پر تینوں مسلح افواج کی پریڈ اسلام آباد میں ہو گی ۔
 تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پر آج  تینوں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستےپریڈ میں حصہ لیں گے ۔رپورٹس کے مطابق جدید ترین جے ٹین جنگی طیاروں کا اور ایوی ایشن فلائی پاسٹ بھی ہوگا جبکہ  پریڈ میں آرمرڈ کور، آرٹلری اور ایئر ڈیفنس انجینیرز کے دستے دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے سامانِ حرب کے ساتھ حصہ لیں گے ۔

 واضح رہے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کو بھی یومِ پاکستان پریڈ میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے ،اس کے علاوہ پریڈ میں ایس ایس جی کے کمانڈوز فری فال کا مظاہرہ کریں گے  جبکہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی فلوٹس بھی تقریب کو چار چاند لگائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز میں کمی۔ شرح ایک اعشاریہ دو آٹھ فیصد رہ گئی