پاکستان کیلئے اچھی خبر:آج کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

Mar 23, 2022 | 09:09:AM
کورونا کیسز، فائل فوٹو
کیپشن: کورونا کیسز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  کورنا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آئی ، 24 گھنٹوں میں 443 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورنا وائرس کے کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں  آئی ہے، 2 سال میں پہلی بار ملک میں 24 گھنٹے کے دوران  کورونا سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 34 ہزار 476 ٹیسٹ کیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی شرح ایک اعشاریہ دو آٹھ فیصد رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    مسلح افواج کی پریڈ۔او آئی سی کے وزرائے خارجہ مدعو