روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا، 100انڈیکس میں 670پوائنٹس کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا ۔ انٹر بینک میں ڈالر 278.55روپے سے کم ہوکر 278.52 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 7 پیسے کمی سے 279.56 روپے ،یورو 15 پیسے کمی سے 325.97 روپے،برطانوی پاونڈ 2 پیسے کمی سے 376.85 روپے،یو اے ای درہم 3 پیسے کمی کے بعد 76.57 روپے،سعودی ریال 1 پیسے سستاہوکر 74.76 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر ہنڈریڈانڈیکس میں 670پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ہنڈریڈانڈیکس 1لاکھ 67ہزار 844کی سطح پربند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں 563کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبارہوا۔ 280کمپنیوں کے شیئرزمیں مندی اور 160کمپنیوں کے شیئرزمیں تیزی رہی۔سٹاک مارکیٹ میں 22ارب روپے سے زائدمالیت کے 47کروڑسے زائدشیئرزکے سودے ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی موجیں ، بڑی عید پر بڑی چھٹیوں کا اعلان