سندھ حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری طور پر 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت سندھ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 26 مئی سے 29 مئی تک ہوں گی، جس دوران تمام سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی عیدالاضحیٰ کے لیے تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی حکومت کے مطابق ملک بھر میں 26 مئی سے 28 مئی تک 3 روزہ چھٹیاں ہوں گی۔
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے اعلان کے بعد سرکاری ملازمین اور شہریوں نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ مختلف شہروں میں مویشی منڈیوں اور بازاروں میں بھی رونق بڑھنے لگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ ڈرون کانگریس 2026 میں’’ پاکستان نے کنٹری آف آنر ‘‘کا اعزاز حاصل کر لیا