ورلڈ ڈرون کانگریس 2026 میں’’ پاکستان نے کنٹری آف آنر ‘‘کا اعزاز حاصل کر لیا

May 22, 2026 | 17:26:PM
ورلڈ ڈرون کانگریس 2026 میں’’ پاکستان نے کنٹری آف آنر ‘‘کا اعزاز حاصل کر لیا
کیپشن: ورلڈ ڈرون کانگریس 2026 میں’’ پاکستان نے کنٹری آف آنر ‘‘کا اعزاز حاصل کر لیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)چین کے شہر شین ژین میں منعقدہ 10ویں ورلڈ ڈرون کانگریس 2026 میں پاکستان کو ’’کنٹری آف آنر‘‘ کا اعزاز دیا گیا، جہاں 120 سے زائد ممالک نے شرکت کی، اس عالمی ایونٹ میں پاکستان خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

وزیرِ مملکت اور چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کانگریس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کلیدی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ڈرون ٹیکنالوجی، بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثہ جات سے متعلق پاکستان کا وژن پیش کیا۔

بلال بن ثاقب نے پاکستان کو ’’کنٹری آف آنر‘‘ نامزد کیے جانے پر کانگریس کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ڈیجیٹل اور تکنیکی شعبوں میں عالمی اعتماد اور پاکستان کی اُبھرتی ہوئی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی، ڈیجیٹلائزیشن اور بلاک چین کا امتزاج لاجسٹکس اور سپلائی چین کے نظام میں انقلابی تبدیلیاں لا رہا ہے، جبکہ بلاک چین کے استعمال سے ڈرون آپریشنز کو مزید محفوظ، شفاف اور مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔

بلال بن ثاقب کے مطابق ڈرونز اور بلاک چین کا اشتراک اسمارٹ سٹیز، صنعتی نگرانی اور ایمرجنسی رسپانس جیسے شعبوں میں نئی راہیں کھول رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لیے ادارہ جاتی معاونت فراہم کر رہا ہے اور ملک ڈیجیٹل اکانومی و ورچوئل ایسٹس ریگولیشنز میں تیزی سے پیش رفت کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون انڈسٹری میں جدت اور عالمی سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ تکنیکی جدت، ریگولیٹری ہم آہنگی اور صنعتی ترقی عالمی معیشت کے مستقبل کے لیے ناگزیر ہیں۔

اپنے خطاب کے اختتام پر بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے، اور دونوں ممالک ٹیکنالوجی و ڈیجیٹل تعاون کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایئرچیف کی ترک ہم منصب سے ملاقات، تربیتی تعاون بڑھانے پر اتفاق