ایئرچیف کی ترک ہم منصب سے ملاقات، تربیتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

May 22, 2026 | 16:50:PM
 ایئرچیف کی ترک ہم منصب سے ملاقات، تربیتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ترکیہ کا دورہ کیا اور ترک فضائیہ کے سربراہ جنرل ضیا جمال کادی اوغلو سے ملاقات کی۔
 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، دورانِ گفتگو پاک ترک فضائی افواج کے درمیان مشترکہ مشقوں اور تربیتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ترک فضائیہ کے سربراہ کی ترک پائلٹس کی تربیت میں پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف کی، ایئر چیف کی ترک وزیر دفاع یشار گولر سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں دونوں سربراہوں کی جانب سے پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی و سٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اِس کے علاوہ پاک فضائیہ کے سربراہ نے بائیکار ٹیکنالوجیز کے سی ٹی او سلجوق بیرقدار سے ملاقات کی اور بغیر پائلٹ فضائی نظام اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی و ایرو سپیس تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا۔