ورلڈ نومیڈ گیمز 2026:پاکستان کے محمد آصف فائنل کیلئےکوالیفائی،اقرا نصیب کی بھی شاندار کارکردگی

Sep 03, 2026 | 20:45:PM
ورلڈ نومیڈ گیمز 2026:پاکستان کے محمد آصف فائنل کیلئےکوالیفائی،اقرا نصیب کی بھی شاندار کارکردگی
کیپشن: ورلڈ نومیڈ گیمز 2026:پاکستان کے محمد آصف فائنل کیلئےکوالیفائی ، اقرا نصیب کی بھی شاندار کاکردگی
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں جاری چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز 2026 میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔ 

ماس ریسلنگ مقابلوں میں پاکستان کے پہلوان محمد آصف نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کو شکست دی اور فائنل میں جگہ بنا لی،محمد آصف نے فائنل میں پیش قدمی کے ساتھ ماس ریسلنگ میں کانسی (Bronz) کا تمغہ پکا کر لیا ہے۔

دوسری جانب  پاکستان کی خاتون ماس ریسلنگ کھلاڑی اقرا نصیب نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے فائنل مقابلے میں اپنے روسی حریف کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا جس سے مقابلے میں پاکستان کے تمغوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں :  یوسف رضا گیلانی کی ناروے کے بادشاہ ہاکون ہشتم کو تخت نشینی پر مبارکباد