مائرہ کی دوست سجل کا قتل کی شب فحش ڈانس۔۔ ویڈیو نے بھانڈا پھو ڑدیا ۔۔تہلکہ خیز انکشافات

May 22, 2021 | 18:27:PM
مائرہ کی دوست سجل کا قتل کی شب فحش ڈانس۔۔ ویڈیو نے بھانڈا پھو ڑدیا ۔۔تہلکہ خیز انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈیفنس میں قتل کی گئی پاکستانی نژاد برطانوی شہری مائرہ کی دوست سجل کی ڈانس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قتل کی رات سجل اور اس کے دوست علی نے ہی مائرہ کو اس کے گھر ڈراپ کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق قتل کی شب ویڈیو میں مائرہ کی دوست سجل کو ڈانس پارٹی میں دیکھا جا سکتا ہے۔ڈانس پارٹی میں سجل کی ایک اور دوست اور علی بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
کیس کی تفتیش کے دوران بتایا گیا تھا کہ مائرہ کو قتل کی رات سجل اور علی نے صبح پونے چار بجے گھر ڈراپ کیا تھا۔ماہرہ کے والد بھی سجل کو گرفتار کرنے اور شامل تفتیش کرنے کی اپیل کر چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی
نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ مائرہ کے والد ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ مقتولہ بیٹی کی دوست سجل پر شک ہے اس کو گرفتار نہیں کیا گیا۔پولیس نے سجل کو بلایا لیکن سیاسی سخصیت کے کہنے پر چھوڑ دیا۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مائرہ ذوالفقار نانی کے گھر جانا چاہتی تھی لیکن سجل نے اسے روکا تھا۔ مجھے مائرہ کی دوست سجل پر شک ہے اسے پکڑا جائے۔مائرہ کے والد کا کہنا ہے کہ قتل کیس میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے کہ مائرہ کو قتل کرنے کا ٹاسک کس کو سونپا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:زویا ناصر کامسلمان ہونے والے جرمن یوٹیوبر کو بڑا جھٹکا ۔۔سب دنگ رہ گئے