زویا ناصر کامسلمان ہونے والے جرمن یوٹیوبر کو بڑا جھٹکا ۔۔سب دنگ رہ گئے

May 22, 2021 | 17:41:PM
زویا ناصر کامسلمان ہونے والے جرمن یوٹیوبر کو بڑا جھٹکا ۔۔سب دنگ رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اداکارہ، ماڈل اور یوٹیوبر زویا ناصر نے محض ڈھائی ماہ میں اپنے دیرینہ دوست اور رواں برس ہی دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے جرمن یوٹیوبر سے منگنی ختم کرلی۔
تفصیلات کے مطابق زویا ناصر نے رواں برس عالمی یوم محبت کے موقع پر اپنے دیرینہ دوست جرمن یوٹیوبر کرسٹین بیٹزمین المعروف کرس بیٹزمین سے منگنی کی تھی۔دونوں نے 19 فروری کو منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا اور یوٹیوب ویڈیو میں بتایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کیا زویا ناصر اور کرسٹن بیٹزمین نے علیحدگی اختیار کرلی ؟
منگنی سے کچھ دن قبل ہی زویا ناصر کے مذکورہ جرمن دوست نے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد چہ مگوئیاں ہوگئیں تھی کہ انہوں نے زویا کی محبت کی خاطر اسلام قبول کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی
منگنی کے بعد دونوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ مناسب وقت پر شادی کریں گے اور دونوں سوشل میڈیا پر ایک ساتھ اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے تھے۔
حیرانگی کی بات یہ ہے کہ تین دن قبل ہی زویا ناصر نے اپنے منگیتر کے ساتھ یوٹیوب پر ویڈیو شیئر کی تھی مگر 22 مئی کو سہ پہر کو انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں تصدیق کی کہ انہوں نے منگنی ختم کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بھا رت میں تباہی لیکن اسی طو فان میں اداکارہ د پیکا نے فحش رقص کی ویڈیو بنا کر وا ئرل کر دی

View this post on Instagram

A post shared by Zoya Nasir (@zoyanasir)