کال سنٹرسے پکرے گئے غیر ملکی فحش مواد کی فروخت میں بھی ملوث نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) اسلام آباد میں غیر قانونی کال سنٹر سے گرفتار کئے گئے تمام غیر ملکیوں کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ہونے والے غیرملکی دوبارہ پاکستان نہیں آسکیں گے۔ حکومت نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث غیرملکیوں کے مقامی روابط کی تحقیقات کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ یہ لوگ ملزمان آن لائن فحش مواد کی فروخت میں بھی ملوث نکلے۔ ایف آئی اے کے تحقیق سے وابستہ ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والے غیر ملکیوں کے ممالک کو بھی پاکستان کی وزارت خارجہ کے ذریعہ ان کے جرائم سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں یہ لوگ فراڈ اور بلیک میلنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی کال سنٹروں کے صفایا کیلئے ملک گیر آپریشن، نئی ٹاسک فورس بن گئی