شاہ رخ اور آریان کی جیل میں ملاقات، دونوں جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، پھر کیا ہوا؟؟؟

Oct 21, 2021 | 19:17:PM
ممبئی، سینٹرل جیل، بیٹے آریان
کیپشن: شاہ رخ خان، آریان خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور ان کا بیٹا آریان خان جیل میں ملاقات کے دوران زاروقطار رو دیئے۔
رپورٹس کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے آج صبح ممبئی کی سینٹرل جیل میں اپنے بیٹے آریان سے ملاقات کی۔شاہ رخ اور آریان کی جیل میں ملاقات کا دورانیہ 18 منٹ پر مشتمل تھا اور شاہ رخ کو جیل کے قیدی میٹنگ سیکشن میں آریان سے بات چیت کیلئے انٹرکام فراہم کیا گیا۔ملاقات کے دوران آریان اور شاہ رخ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور زاروقطار رودیئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کے گھر چھاپہ۔۔ NCB کی تفتیشی ٹیم کو کیا ملا۔۔؟
منشیات کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتاری کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ جب آریان خان نے خاندان کے کسی فرد سے ملاقات کی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پہلے شاہ رخ بیٹے کو دیکھ کر آنسو ضبط نہ کر پائے جسے دیکھ کر آریان بھی رونے لگا جبکہ دونوں کے درمیان گفتگو کا آغاز آریان نے معافی مانگ کر کیا جس پر شاہ رخ نے جواب دیا کہ مجھے تم پر بھروسہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غلطی سے فحش ویڈیو چل گئی۔۔۔۔چینل انتظامیہ نے کیا حل نکالا؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی صورتحال کے سبب وہ علاقہ اس وقت خالی کرالیا گیا جب شاہ رخ ملاقات کیلئے آئے تاہم ملاقات جیل حکام کی موجودگی میں ہوئی، آریان اور شاہ رخ خان کے درمیان شیشے کی دیوار اور جنگلا تھا۔
واضح رہے کہ آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹے نے مجھے تھپڑ مارا ۔۔ اجے دیوگن نے اہم بات سے پردہ اٹھا دیا