بیٹے نے مجھے تھپڑ مارا ۔۔ اجے دیوگن نے اہم بات سے پردہ اٹھا دیا

Oct 21, 2021 | 10:14:AM
بھارتی اداکار,اجے دیوگن, کاجول,فلم
کیپشن: بھارت کے معروف اداکار اجے دیوگن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف اداکار اجے دیوگن نے اعتراف کیا ہے کہ کم عمر بیٹے یوگ دیوگن نے میری فلم دیکھتے ہوئے مجھے تھپڑ ماراتھا۔

بھارتی اداکار اجے دیوگن اور اداکارہ کاجول کی شادی کو 22 سال ہوچکے ہیں اور ان کے 2 بچے ہیں۔ اجے دیوگن رومانوی، کامیڈی اور ایکشن فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور وہ اپنی جاندار اداکاری کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔لیکن اب خود اداکار نے اعتراف کیا ہے کہ  میری فلم دیکھتے ہوئے مجھے  میرے بیٹے نے تھپڑ مارا۔

اپنے ایک انٹرویو میں اجے دیوگن کا کہنا تھاکہ فلم ‘گول مال اگین’ کو گھر والے دیکھ کر بہت ہنسے تھے جبکہ کاجول کی ہنسی بند ہی نہیں ہورہی تھی،ان کا کہنا تھاکہ فلم کے دوسرے ہاف میں بیٹا یوگ رونے لگا تھا  لیکن فلم میں پری (پرینیتی چوپڑا) کے کردار کی موت پر اس نے مجھے تھپڑ بھی مار دیا تھا ۔اجے کا کہنا تھاکہ یوگ میری گود میں موجود تھا اور میں نے اس پوچھا کیا ہوا؟ لیکن اس نے مجھے تھپڑ مارتے ہوئے کہا کہ مجھے روتے ہوئے مت دیکھو اور اس کے بعد میرا بیٹا کافی دیر تک روتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: آج موسم کی صورتحال کیا ہوگی۔۔ جانیے