شاہ رخ کے گھر چھاپہ۔۔ NCB کی تفتیشی ٹیم کو کیا ملا۔۔؟

Oct 21, 2021 | 12:51:PM
شاہ رخ خان ، بیٹا ،آریان خا
کیپشن: شاہ رخ خان اور انکا بیٹا آریان خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ کے بیٹے آریان خان سےمنشیات کیس میں بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم کا تفتیش کیلئے چھاپہ، سرکاری عہدیداروں کی ایک ٹیم کو سٹار کڈ کی رہائش گاہ  منات کی طرف لے گئی۔
ای ٹائمز  کے ویب رپورٹ کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے عہدیداروں کی شاہ رخ خان اور گوری خان کی رہائشگاہ کے دروازوں پر جمعرات کی سہ پہر پہنچنے کی بصری فوٹیج پکڑی گئی ہے۔ اہلکاروں کو ہاتھوں میں دستاویزات کے ساتھ دیکھا گیا جب وہ مبینہ طور پر سرچ آپریشن کرنے پہنچے۔ ایک لمحے کے بعد  ایک اور ٹیم کو اسی وقت اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر جاتے ہوئے دیکھا گیا،نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اننیا پانڈے کے گھر پر سرچ آپریشن کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by ETimes (@etimes)

رپورٹ کےمطابق یہ سرچ آپریشن اس وقت سامنے آیا ہے جب مرکزی ایجنسی نے بدھ کو ممبئی کی ایک عدالت میں "آنے والی بالی ووڈ اداکارہ" کے ساتھ آریان خان کے چیٹ پیغامات جمع کرائے اور دعویٰ کیا کہ دونوں منشیات پر بحث کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ممبئی کی خصوصی عدالت نے بدھ کے روز شریک ملزم ارباز مرچنٹ اور منمون دھمیچا کے ساتھ سٹار کڈ  کی ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔انکی ضمانت کی درخواست جسٹس این ڈبلیو کے سامنے پیش ہوئی۔بمبئے ہائی کورٹ نے سماعت 26 اکتوبر کو مقرر کی ، جس کا مطلب ہے کہ آریان کو مزید پانچ دن حراست میں گزارنا پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انتظار ختم۔۔سدھارتھ شکلااور شہناز گل کا گانا ریلیز۔۔ مداح جذباتی۔۔ویڈیو  وائرل