انتظار ختم۔۔سدھارتھ شکلااور شہناز گل کا گانا ریلیز۔۔ مداح جذباتی۔۔ویڈیو  وائرل

Oct 21, 2021 | 11:58:AM
بالی ووڈ ،اداکار، سدھارتھ شکلا، شہناز گل
کیپشن: بالی ووڈ اداکار سدھارتھ شکلااور شہناز گل (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ) بالی ووڈ  انڈسٹری کے ہارٹ اٹیک سے انتقال کرنے والےاداکار سدھارتھ شکلااور شہناز گل  کا  بہت دیر سے انتظار کیا جانیوالا گانا ’ہیبٹ‘ (Habit) ایک دن پہلے ہی ریلیز کردیا گیا۔  اس گانے کے ویڈیو کو دیکھ کر مداح جذباتی ہو رہے ہیں۔یہ گانا یو ٹیوب پر ریلیز ہوتے ہی ٹرینڈ کرنے لگا۔

بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق مداحوں کے مطالبے کو دیکھتے ہوئے سدھارتھ شکلااور شہناز گل کی جوڑی کا ادھورا رہ گیا گانا اب آؤٹ کردیا گیا ہے۔ شریا گھوشال نے ٹویٹر پر اس حوالے سے اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ  سدھارتھ شکلااور شہناز گل کے ہزاروں مداح جلد گانا ریلیز کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے، اس لئے طے وقت سے پہلے ریلیز کردیا گیا۔

 رپورٹ کےمطابق’ہیبٹ‘ میوزک ویڈیو سدھارتھ شکلا اور شہناز گل کا آخری پروجیکٹ ثابت ہوا۔ سدھارتھ شکلا کے اچانک انتقال سے یہ پروجیکٹ بیچ میں لٹک گیا تھا، لیکن سدھارتھ کے مداحوں کے زبردست مطالبات کو دیکھتے ہوئے اسے جلد پورا کیا گیا۔ اس گانے میں آواز شریا گھوشال کی ہے۔ گانے کو ریلیز کرتے ہی سوشل میڈیا پر مداح ایک بار پھر اپنے اداکار کو یاد کرتے ہوئے لکھ رہے ہیں کہ ’انہیں ابھی بھی بھروسہ نہیں ہو رہا ہے کہ سدھارتھ اب ان کے درمیان نہیں ہے‘۔ اس گانے کے ویڈیو کو دیکھ کر مداح جذباتی ہو رہے ہیں۔اس گانے کی بی ٹی ایس پکچرز سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا۔ ہنستے مسکراتے سدھارتھ شکلا کو دیکھ کر مداح جذباتی ہوگئے تھے۔ اس گانے کے دوران شہناز بھی اپنے آنسو نہیں روک پائیں۔ ’ہیبٹ‘ یو ٹیوب پر ریلیز ہوتے ہی ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔ 

یاد رہے کہ ’بگ باس 13‘کے ونر سدھارتھ شکلا اور شہناز گل کی جوڑی بگ باس کے گھر میں رہتے ہوئے بنی تھی۔ دونوں کی کیمسٹری مداحوں کو اتنی پسند آئی کہ ان کا نام ہی ’سڈناز ‘رکھ دیا۔ گزشتہ دو ستمبر کو سدھارتھ شکلا کی اچانک ہارٹ اٹیک سےموت ہوگئی تھی۔ 
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ  کی جیل میں آریان سے ملاقات۔۔ ویڈیو وائرل