شاہ رخ  کی جیل میں آریان سے ملاقات۔۔ ویڈیو وائرل

Oct 21, 2021 | 11:05:AM
بھارتی اداکار ،کنگ خان،آریان، جیل،ممبئی سیشن کورٹ
کیپشن: ممبئی کی سیشن کورٹ  کے باہر شاہ رخ خان اپنے بیٹے سے ملاقات کےلئے کھڑے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ممبئی میں منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد شاہ رخ خان اپنے بیٹے سے ملنے جیل پہنچ گئے۔

ممبئی کی سیشن کورٹ نے گزشتہ روز آریان خان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ایک بار پھر مسترد کردی تھی جس کے بعد آریان کو جیل سے رہائی نہیں مل سکی ،آریان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد شاہ رخ خان آریان سے ملنے آرتھر روڈ جیل پہنچے۔

بھارتی اداکار کنگ خان کی جیل پہنچنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کررہی ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان جیل حکام کی جانب سے ذاتی طور پر ملاقات کی اجازت کے بعد بیٹے سے ملنے  جیل پہنچے۔ منشیات کیش میں گرفتاری کے بعد سے آج آریان کو جیل میں بند ہوئے 18 واں دن ہے۔بیٹے کی گرفتاری کی وجہ سے شاہ رخ شدید پریشان ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے نئی فلم کی شوٹنگ کو بھی ملتوی کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیںبیٹے نے مجھے تھپڑ مارا ۔۔ اجے دیوگن نے اہم بات سے پردہ اٹھا دیا