گلوکار ملکو ، انیایا علی کا نیا گانا ’’ڈھولیا‘‘ ریلیز کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)گلوکار ملکو اور انیایا علی کا ڈیوٹ گانا’’ ڈھولیا‘‘ ریلیز کر دیا گیا، گانے کی ویڈیو عابد ملک نے ڈائریکٹ کی ہے ۔
گانے کی شاعری ملکو نے لکھی ہے جبکہ موسیقی رضوان اختر نے ترتیب دی ہے، ملکو پاکستانی، پنجابی اور سرائیکی لوک و پاپ موسیقی کے مقبول گلوکار ہیں، جو اپنے انرجیٹک انداز اور دیہی ثقافت سے جڑے گانوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔
گلوکار ملکو اور انیایا علی کا ڈیوٹ گانا ڈھولیا ریلیز کر دیا گیا pic.twitter.com/xLbL9JMZtK
— Mian Iftikkhar Ramey (@Dunyanews_Lhr) August 21, 2026
ان کا انداز لوک روایت اور جدید موسیقی کا امتزاج پیش کرتا ہے، جسے دیہی اور شہری دونوں حلقوں میں پسند کیا جاتا ہے، ان کے مقبول گانوں میں ’’نک دا کوکا‘‘،’’چنگا ساڈا یار اے توں‘‘، ’’رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے‘‘، ’’ڈھولا سانو پیار دیاں‘‘،’’چلو کوئی گل نئی‘‘ اور ’’اڑیاں کنجاں‘‘ شامل ہیں، جو خاصی مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔
انیا علی بھی نئی گلوکارہ ہیں جن کو ملکو نے اپنے گانے میں ڈیوٹ شامل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان چھوڑکر بھارت منتقل کیوں ہوئی؟ سلمیٰ آغا نےوجہ بتادی