غلطی سے فحش ویڈیو چل گئی۔۔۔۔چینل انتظامیہ نے کیا حل نکالا؟

Oct 21, 2021 | 15:24:PM
خبروں کے دوران فحش ویڈیو چل گئی
کیپشن: خاتون نیوز کاسٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نیوز چینل اتوار کے دن موسم کی خبر چلا رہا تھا کہ اس دوران اچانک فحش ویڈیو چل گئی ،چینل انتظامیہ نے اس  پرمعافی مانگ لی۔
دی سن کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ اتوار 17 اکتوبر کو شام 6 بجے کی نشریات میں پیش آیا جب مقامی چینل پر موسم کی خبروں کے دوران ناظرین نے متعلقہ خبر دیکھنے کے بجائے 13 سیکنڈز کی فحش ویڈیو دیکھی،دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون اینکر ٹی وی اسکرین پر فحش ویڈیو چلنے سے متعلق لاعلم رہیں اور خبر پڑھتے ہوئے موسم کا احوال بتانے میں مصروف رہیں۔

دوسری جانب پولیس نے اس واقعے کی اطلاع ملنے پر تحقیقات شروع کردی ہیں،پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں کئی شہریوں کی جانب سے فحش ویڈیو چلنے کی شکایات ملی ہیں، لوگوں نے کالز کے ذریعے واقعے سے متعلق مطلع کیا۔

اس حوالے سے چینل کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ویڈیو غلطی سے چلی جس کا علم کچھ ہی سیکنڈز بعد ہوگیا تھا،چینل انتظامیہ نے واقعے پر معافی بھی مانگی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ اس غلطی کو دہرایا نہیں جائے گا۔
 یہ بھی پڑھیں:      رئیل لائف ٹارزن دنیا دیکھ کر حیران