رئیل لائف ٹارزن دنیا دیکھ کر حیران

Oct 21, 2021 | 13:37:PM
40سال جنگل میں گزارنے والا شخص دنیا دیکھ کر حیران
کیپشن: ٹارزن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) رئیل لائف ٹارزن نے 40 سال جنگل میں گزارنے  کے بعد  جب دنیا کو پہلی بار دیکھا تو حیران ہو گیا۔
 تفصیلات کے مطابق 40 سال جنگل میں گزارنے والے ویت نام کے ’رئیل لائف ٹارزن‘ کی دنیا کو پہلی بار دیکھنے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔

جہاز کا سفر، حد نگاہ سمندر اور آسمان کو چھوتی جگمگاتی عمارتوں کو دیکھ کر ہو وین کے چہرے پرحیرانی کے تاثرات نمایاں ہیں۔

52 سالہ ہو وین کینسر میں مبتلا تھے اور یہ ویڈیو ان کی موت کے بعد جاری ہوئی۔