پسند کی شادی پر اتنی بڑی سزا، سن کر یقین کرنا مشکل

Mar 21, 2023 | 19:18:PM
پسند کی شادی پر اتنی بڑی سزا، سن کر یقین کرنا مشکل
کیپشن: شادی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پسند کی شادی کرنے پر 10 افراد نے مل کر نوجوان کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں ایک افسوسناک اور دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں پسند کی شادی کرنے پر نوجوان کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا گیا, پانچ ماہ قبل لیاقت پور کے رہائشی وریام نے جتوئی برادری کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی، آج 10 افراد نے اسے اغوا کر کے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر ناک کاٹ دی، ان کے تشدد کی وجہ سے نوجوان بے حد زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیںرمضان المبارک کی آمد آمد، سکولوں کےنئے اوقات کار جاری

متاثرہ نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔