رمضان المبارک کی آمد آمد، سکولوں کےنئے اوقات کار جاری

Mar 21, 2023 | 17:50:PM
رمضان المبارک کی آمد آمد، سکولوں کےنئے اوقات کار جاری
کیپشن: سکولوں کےنئے اوقات کار(فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)طلبا کیلئے اہم خبر،محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک کیلئے سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیئے۔

 صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق پرائمری سکولوں کی پہلی شفٹ صبح ساڑھے 7 بجے سے دن 12 بجے تک ہوگی جبکہ دوسری شفٹ 12 بج کر 45 منٹ سے 4 بج کر 45 منٹ تک ہوگی،سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کلاسز کے اوقات صبح ساڑھے 8 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔

جمعہ کے روز سکولز کے اوقات صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 10 بجے تک ہوں گے۔ 
 دوسری جانب  وفاقی حکومت اور سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار جاری کر دیئے، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رمضان المبارک کے دوران نئے دفتری اوقات کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں24 مارچ کوتمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے 

 نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک وفاقی سرکاری دفاتر صبحِ 7:30 سے 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کو ساڑھے سات بجے دوپہر 12 بجے تک آفس کھلے رہیں گے، اسی طرح سپریم کورٹ نے بھی رمضان المبارک کے لیے عدالتی اوقات کار جاری کردیئے ہیں جس کا نوٹی فکیشن سامنے آگیا ہے۔

 جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں سپریم کورٹ کے اوقات کار پیر سے ہفتہ صبح 8:30 سے 1:30 بجے تک ہوں گے، رمضان المبارک جمعہ کو سپریم کورٹ صبح 8:30 سے 12 بجے تک کیسز پر سماعت کرے گی۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق انتہائی اہم نوعیت کے کیسز پر درخواست آفیشل اوقات کار کے ختم ہونے سے ایک گھنٹے پہلے تک وصول کی جائے گی، ان ہدایات پر سپریم کورٹ کی لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ رجسٹریز میں بھی پابندی کی جائے گی۔