مریم نواز کا ترقیاتی ماڈل یہ ہے کہ مخالفین کی بھی گلیاں بن رہی ہیں،عظمیٰ بخاری

Jun 21, 2025 | 17:18:PM
مریم نواز کا ترقیاتی ماڈل یہ ہے کہ مخالفین کی بھی گلیاں بن رہی ہیں،عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رائو دلشاد) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے مافیا گروپ کو ختم کیا جو گھر بیٹھے تنخواہیں لیتے تھے اس کا خاتمہ کیا ہے،مریم نواز کا ترقیاتی ماڈل یہ ہے کہ مخالفین کی بھی گلیاں بن رہی ہیں،بدتمیزی بد زبانی گالم گلوچ برداشت نہیں کریں گے، اگر اپوزیشن بدتمیزی کرے گی تو بدتمیزی سے جواب ملے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب اون کرتی ہیں وہ آلو پیاز ٹماٹر کی قیمت کم کرائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہپانچ سال میں پہلی مرتبہ بجٹ پر بات کرنے کا موقع ملا،تعلیم کے لیے 800ارب سے زیادہ رکھے گئے ہیں،ایک سال میں 92 لاکھ لوگوں نے کلینک ان وہیل سے استفادہ کیا،حالیہ دور میں نئے ہاسپٹل بنے ہیں،
مریم نواز نے مافیا گروپ کو ختم کیا جو گھر بیٹھے تنخواہیں لیتے تھے اس کا خاتمہ کیا ہے،چیف منسٹر نے کہا تھا وہ سب کی سی ایم ہیں،مریم نواز کا ترقیاتی ماڈل یہ ہے کہ مخالفین کی بھی گلیاں بن رہی ہیں،کسی ہونہار طالب علم جس کو سکالر شپ دیا یہ نہیں پوچھا گیا وہ کس جماعت کو سپورٹ کرتے ہیں،ان سے شہر آباد نہ ہوئے مریم نواز دیہات آباد کر رہی ہیں،جنوبی پنجاب کارڈ ایک بھائی نے  کل یہاں کھیلاگیا۔
عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ایک پارٹی جس نے سو دن میں جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانا تھا اج وہ بھی ہم سے صوبے کا پوچھتے ہیں،ایک وہ جماعت جو ساری زندگی اقتدار کے ایوانوں میں رہے وہ بھی ہمیں جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ہم سے پوچھتے ہیں،جنوبی پنجاب میں تونسہ کے لیے کھچی کینال مظفر گڑھ نیں شرمپ فارمنگ شروع کی۔لیہ میں پہلا میڈیکل کالج بنانا شروع کیا۔یونیورسٹی اف ہیلتھ سائنسنز بنایا ہے،چار چار میٹنگز ہر ہفتے صرف مہنگائی پر ہوتی ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب اون کرتی ہیں وہ الو پیاز ٹماٹر کی قیمت کم کرائیں گے۔بدتمیزی بد زبانی گالم گلوچ برداشت نہیں کریں گے اگر اپوزیشن بدتمیزی کرے گی تو بدتمیزی سے جواب ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سوناہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟