ضمانتیں مسترد،شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اسد قیصرعدالت سے فرار، ویڈیو سامنے آ گئی

Jun 20, 2023 | 16:21:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی سابق سیکریٹری جنرل اسد عمر اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی تھانہ ترنول کے مقدمہ میں درخواست ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہونےکی  ویڈیو سامنے آ گئی ۔
 تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے  تینوں رہنماؤں کی درخواست ضمانت خارج کی،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ، اسد قیصر کی 9 مئی واقعات سے متعلقہ 10 مئی کو درج تھانہ ترنول کے مقدمہ میں اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے ضمانتیں خارج کر دیں اسد عمر ، شاہ محمود قریشی سیشن کورٹ سے بغیر گرفتاری فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ  مقامی رہنماکو گرفتار کرلیا گیا، ضمانت مسترد ہونے پر شاہ محمود قریشی اور اسد عمر ایف ایٹ کچہری سے فرار ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:موٹر سائیکل کے شوقین افراد کیلئے بری خبر